Kis Ki Tafseer Suni Jaye

کس کی تفسیر سنی جائے؟

فتوی نمبر:WAT-149

تاریخ اجراء:05ربیع الاول 1443ھ/12اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مولانا صاحب ! میں ایک عورت کے تفسیر قرآن پر بیانات سن رہی ہوں ۔اب مجھے پتا چلا ہے کہ وہ پارلر چلاتی تھی اور ٹی وی شوز میں آتی تھی ۔کیا ان کی سے تفسیر قرآن سن سکتے ہیں ؟ان کا بیان کرنے کا انداز ایسا ہے کہ مجھے سمجھ آجاتا ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   دین کا علم اور قرآن و حدیث کا فہم ،فقط ان لوگوں سے لینا چاہیے جو علم و عمل اور عقیدے کے اعتبار سے قابل اعتماد ہوں۔ امام ابن سیرین علیہ الرحمہ کا فرمان ہے:"ان ھذا العلم دین،فانظروا عمن تاخذون دینکم "یعنی بے شک یہ علم تمہارا دین ہے ،تو غور سے دیکھو تم کس سے اپنا دین حاصل کررہے ہو۔(صحیح مسلم،ج01،ص14،بیروت)

   لہذا آپ قرآن پاک کی تفسیر سننے اور سمجھنے کے لیے سنی صحیح العقیدہ عالم کی بیان کردہ تفسیر سنیں۔اس کا سب سے بہتر اور آسان حل یہ ہے کہ آپ  صراط الجنان اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ  کیجیے ۔اس میں قرآن پاک کی مکمل مستند اور آسان اردو تفسیر  موجود ہے ۔یونہی تفسیر سننے کا آپشن بھی موجود ہے۔ قرآن پاک کا ترجمہ سمجھنے کے لیے  شیخ التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی ہی  کا ترجمۂ قرآن "کنزالعرفان"  مطالعہ کیجیے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم