فتوی نمبر:WAT-149
تاریخ اجراء:05ربیع الاول 1443ھ/12اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مولانا صاحب ! میں ایک عورت کے تفسیر قرآن پر بیانات
سن رہی ہوں ۔اب مجھے پتا چلا ہے کہ وہ پارلر چلاتی تھی
اور ٹی وی شوز میں آتی تھی ۔کیا ان
کی سے تفسیر قرآن سن سکتے ہیں ؟ان کا بیان کرنے کا انداز
ایسا ہے کہ مجھے سمجھ آجاتا ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دین
کا علم اور قرآن و حدیث کا فہم ،فقط ان لوگوں سے لینا چاہیے جو
علم و عمل اور عقیدے کے اعتبار سے قابل اعتماد ہوں۔ امام ابن
سیرین علیہ الرحمہ کا
فرمان ہے:"ان
ھذا العلم دین،فانظروا عمن تاخذون دینکم "یعنی
بے شک یہ علم تمہارا دین ہے ،تو غور سے دیکھو تم کس سے اپنا
دین حاصل کررہے ہو۔(صحیح مسلم،ج01،ص14،بیروت)
لہذا آپ قرآن پاک کی تفسیر سننے
اور سمجھنے کے لیے سنی صحیح العقیدہ عالم کی
بیان کردہ تفسیر سنیں۔اس کا سب سے بہتر اور آسان حل
یہ ہے کہ آپ صراط الجنان اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ
کیجیے ۔اس میں قرآن پاک کی مکمل مستند اور آسان
اردو تفسیر موجود ہے ۔یونہی تفسیر سننے کا
آپشن بھی موجود ہے۔ قرآن پاک کا ترجمہ سمجھنے کے لیے
شیخ التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی ہی
کا ترجمۂ قرآن "کنزالعرفان" مطالعہ
کیجیے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟