Kam Ke Doran Recorded Tilawat Sunna Kaisa?

کام کے دوران ریکارڈ شدہ تلاوت سننا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-231

تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قرآن پاک کی تلاوت سننا لازم ہے،تواگرریکارڈڈ تلاوت قرآن لگائے تواس کا سننا بھی لازم ہے؟اس دوران کام کاج کرسکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہتر یہی ہے کہ ریکارڈ شدہ تلاوت کو بھی توجہ سے سنا  جائے ،جب کام کرناہوتوٹیپ وغیرہ کوبندکردیں۔البتہ اگر کوئی کام کی مشغولیت میں ساتھ  ریکارڈشدہ تلاوت بھی سنے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم