مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-867
تاریخ اجراء: 04ذیقعدۃالحرام1443
ھ/04جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جو شخص "لاالہ الا الله "زياده تعداد ميں پڑھتا
ہے، اس کی کیا فضیلت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"لا الہ الا اللہ" بہت برکت والا کلمہ ہے کہ حدیث پاک میں اس کو سب سے
افضل ذکر فرمایا اور زیادہ تعداد میں" لا الہ
الا اللہ" پڑھنے کے حوالے سے حضرت سیدنا شیخ محی
الدین ابن عربی فرماتے ہیں:مجھے یہ حدیثِ پاک
پہنچی:” مَن قَالَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
سَبعِينَ اَلفًا غُفِرَ لَهٗ وَمَن قِيلَ لَهٗ غُفِرَ لَهٗ
اَيضًا“ترجمہ: جو شخص ستر ہزار بار"لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ " پڑھے، اس کی مغفرت
کردی جائے گی اور جس کے لئے پڑھا جائے اس کی بھی مغفرت
ہوجائے گی۔“ (مرقاة
المفاتيح، جلد3،صفحه 879، دار الفكر، بيروت، لبنان)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟