مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2750
تاریخ اجراء: 20ذیقعدۃالحرام1445
ھ/29مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ
ہے کہ جمعہ کے متعلق جو دو فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم بیان کئے جاتے ہیں کہ
"جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے"اور" جمعہ کی
نماز غریبوں کا حج ہے "تو کیا دونوں فرامین کتب احادیث
میں موجود ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! یہ
روایات کتب احادیث میں موجود ہیں۔
چنانچہ الجامع
الصغیر میں ہے :”الجمعۃ حج المساکین “ترجمہ :جمعہ کی نمازمساکین کا حج ہے۔)الجامع الصغیر،
الحدیث :3635،ص221،دار الکتب العلمیہ ،بیروت(
ایک دوسری
روایت میں ہے :”الجمعۃ حج الفقراء“ترجمہ :جمعہ کی نمازغریبوں کا حج ہے۔(الجامع الصغیر،
الحدیث :3636،ص221،دار الکتب العلمیہ ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟