مجیب: مولانا جمیل احمد غوری
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1310
تاریخ اجراء: 07جمادی الثانی1445
ھ/21دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جنت الفردوس کی دعا مانگنی چاہئے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنت الفردوس
کی دعا مانگنے کا حدیث پاک میں ارشاد فرمایا
گیا ہے۔
چنانچہ سنن ترمذی میں حضرت
سیدنا عُبَادَہ بِن صَامِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ
تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا :”في الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض
والفردوس أعلاها درجة ومنها تفجر أنهار الجنة الأربعة ومن فوقها يكون العرش فإذا
سألتم الله فسلوه الفردوس “یعنی
جنت میں سو (100) درجے ہیں ہر
دو درجوں میں آسمان و زمین جتنا فاصِلہ ہے اور فِردَوس سب سے بلند دَرَجہ ہے۔ اُس سے
جنت کے چار دریا بہہ رہے ہیں اور اس کے اوپر عَرْش ہے تو جب تم اللہ
عَزَّوَجَلَّ سے سوال کروتو فردوس کا سوال کرو۔(جامع الترمذی، الحدیث:2531،صفحہ 496، مطبوعہ:ریاض)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟