مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1367
تاریخ اجراء: 19جمادی الثانی1445
ھ/02جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک حدیث شریف
سنی کہ حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما جنتی بوڑھوں کے سردار ہیں اور دوسری حدیث سنی
کہ جنت میں بوڑھے نہیں جائیں گے۔جب بوڑھے نہیں جائیں
گے ، تو ان حضرات کی سرداری والی حدیث سے کیا مراد
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنت میں سب جوان ہوں گے ، کوئی بھی بوڑھا نہیں
ہوگا ۔ جس حدیث میں
حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جنتی بوڑھوں کا
سردار فرمایا گیا ہے ، اس سے مراد یہ ہے کہ جو لوگ دنیا
سے رخصت ہوتے وقت بوڑھے یا ادھیڑ عمر تھے ان کے سردار ہوں گے ۔
لہٰذا احادیث میں کوئی تعارض نہیں۔
مراۃ المناجیح
میں ہے:”جوانی اور بڑھاپے کے درمیانی زمانہ کو کہولت کہا
جاتا ہے یعنی تیس سال کے بعد سے پچاس سال تک عمر۔مطلب یہ
ہے کہ دنیا میں جو لوگ اس عمر میں فوت ہوئے اور وہ تھے جنتی
ان سب کے سردار یہ دونوں ہیں ورنہ جنت میں سارے جنتی جوان
تیس سالہ ہوں گے کوئی بوڑھا یا ادھیڑ عمر نہ ہوگا،عورتیں
اٹھارہ سالہ ہمیشہ یہ ہی عمر رہے گی کہ وہاں دن رات مہینے
سال نہیں گزرتے۔“(مراۃ المناجیح،
جلد8،صفحہ 385، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟