مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1812
تاریخ اجراء:05ربیع الاول1446ھ/10ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا یہ حدیث پاک ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! سوال میں ذکر کی گئی حدیث مبارکہ کئی کتب حدیث میں محدثین نے بیان فرمائی چنانچہ مشکوۃ المصابیح میں بحوالہ ابن ماجہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:”طلب العلم فريضة على كل مسلم “یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔(مشکوۃ المصابیح مع مرقاۃ المفاتیح، جلد 1،صفحہ 434، مطبوعہ:بیروت)
اس حدیث کے تحت حکیم الامت ،مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ مراٰۃ المناجیح میں لکھتے ہیں:”ہر مسلمان مرد عورت پر علم سیکھنا فرض ہے، علم سے مراد بقَدَرِ ضرورت شرعی مسائل مراد ہیں، لہٰذا روزے نماز کے مسائل ضروریہ سیکھنا ہر مسلمان پر فرض،حیض ونفاس کے ضروری مسائل سیکھنا ہر عورت پر،تجارت کے مسائل سیکھنا ہر تاجر پر،حج کے مسائل سیکھنا حج کو جانے والے پر عَین فرض ہیں، لیکن دین کا پورا عالم بننا فرضِ کفایہ کہ اگر شہر میں ایک نے ادا کردیا تو سب بَری ہوگئے۔“( مراٰۃ المناجیح،جلد1،صفحہ 202، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟