مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-902
تاریخ اجراء: 15ذیقعدۃالحرام1443
ھ/15جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک صحابی رسول کو پیارے
آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ آپ پر میرے ماں باپ
قربان، کیا یہ سچ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی
ہاں یہ بات درست ہے ۔ حضرتِ سیّدُنا سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالی
عنہ غزوہ احد میں دشمنوں پر تیر
برسا رہے تھے اور مدینے والے آقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم اپنے دستِ مبارک سے ان کو تیر عطا فرما رہے
تھے۔ اسی دن یہ سعادت حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ
کےحصّے میں آئی جب نبیِّ کریم رو ٔفٌ رّحیم صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں فرمایا:
سعد! میرے ماں باپ تم پر قربان، تیر
چلاؤ ۔ (بخاری،ج3،ص37، حدیث:4055)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟