مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-864
تاریخ اجراء: 27ذو الحجۃالحرام
1443 ھ/27جولائی 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
النظر الی وجہ علی عبادۃ، کیا اس کو بیان کرنا جائز ہے؟
سنا ہے کہ موضوع ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس روایت کوبیان کرنادرست ہے اوریہ
روایت موضوع نہیں ہے، چنانچہ مستدرک علی الصحیحین للحاکم میں ہے
”قال رسول الله صلى الله عليه
وسلم: «النظر إلى علي عبادة» هذا حديث صحيح الإسناد " و شواهد ه عن
عبد الله بن مسعود صحيحة“ترجمہ:رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علی رضی
اللہ عنہ کو دیکھنا عبادت ہے، یہ حدیث صحیح الاسناد ہے
اور اس حدیث کے شواہد جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے
مروی ہیں، وہ بھی صحیح ہیں۔(مستدرک علی الصحیحین للحاکم، جلد 3،
صفحہ 152، حدیث نمبر 4681، مطبوعہ بیروت)
الصواعق المحرقہ میں ہے” أخرج
الطبراني والحاكم عن ابن مسعود رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال
(النظر إلى علي عبادة) إسناده حسن “امام طبرانی و حاکم نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ
تعالی عنہ سےروایت کی
کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:علی کودیکھنا عبادت ہے۔اس روایت کی
سند حسن ہے۔(الصواعق المحرقہ،فصل فی فضائل علی،ج
2،ص 360،مؤسسة الرسالة ، لبنان)
مزید ایک مقام پر ہے” وكان أبو بكر يكثر النظر إلى وجه علي فسألته عائشة فقال سمعت رسول
الله صلى الله عليه وسلم يقول (النظر إلى وجه علي عبادة)ومر نحو هذا وأنه حديث حسن“ ترجمہ: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کثرت سے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے چہرے کو دیکھا کرتے تھے
تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا نے ان سے اس کا سبب پوچھا تو انہوں نے فرمایا:میں نے
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ:"علی
کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔"اس کی مثل حدیث گزر
چکی اور یہ کہ وہ حدیث
حسن ہے۔(الصواعق المحرقہ ،ج 2،ص 517،مؤسسة الرسالة ، لبنان)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟