مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1039
تاریخ اجراء:
03محرم الحرام1445 ھ/22جولائی2023
ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کہا
جاتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام
پربھی صحیفہ نازل ہوا ۔ کیا یہ بات درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت آدم
علیہ السلام پر د س صحائف نازل ہوئے جن کاتذکرہ روایات میں
موجود ہے۔ ان کا نام کیا تھا اور ان میں کیا مضمون تھا اس
کے متعلق کوئی مستند روایت ہماری نظروں سے نہیں
گزری۔
تفسیر
کبیر میں ہے:’’ روي عن أبي ذر أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلمكمأنزلالله من كتاب؟ فقال: مائة وأربعة كتب، على آدم عشر صحف
وعلى شيث خمسين صحيفة وعلى إدريس ثلاثين صحيفة وعلى إبراهيم عشر صحائف والتوراة
والإنجيل والزبور والفرقان۔ ‘‘یعنی حضرت ابو ذر رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ انہوں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم سے سوال کیا کہ اللہ تعالی نے کتنی کتابیں نازل
فرمائیں؟ تو آپ صلی
اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’سو(صحائف) اور چار کتابیں ‘‘ حضرت
آدم پر دس صحائف ،حضرت شیث پر پچاس ،حضرت ادریس پر تیس
،حضرت ابراہیم پر دس صحائف اور تورات، انجیل، زبور اور قرآن۔ علیہم
السلام۔(تفسیر
کبیر،جلد:19،صفحہ:137،مطبوعہ :بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟