مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2871
تاریخ اجراء: 05محرم الحرام1446 ھ/12جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک حدیث پاک ہے کہ ایک با
عمل حافظ 10 افراد کی بخشش کر پائے گا، یہ حدیث کہاں سے ثابت
ہے؟حوالہ دے دیجیے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس
مضمون کی حدیث پاک جامع ترمذی،سنن ابن ماجہ،شعب
الایمان،کنز العمال،مسندِاحمدبن حنبل،المعجم الاوسط للطبرانی ، مشکوۃ
المصابیح،وغیرہا کتبِ احادیث میں موجودہے”واللفظ للترمذی:عن علي بن أبي طالب،قال:قال رسول اللہ
صلى اللہ عليه وسلم:من قرأ القرآن واستظهره، فأحل حلاله وحرم حرامه أدخله اللہ به
الجنة وشفعه في عشرة من أهل بيته كلهم قد وجبت له النار“ترجمہ:حضرت مولی علی کَرَّمَ اللہُ
وَجْھَہٗ الْکَرِیْم سے روایت ہے،آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں
کہ رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد
فرمایا :جو شخص قرآن پڑھے ،پھر اسے یاد رکھے،اس کے حلال کو
حلال اور اس کے حرام کو حرام جانے،اﷲ تعالیٰ اسے جنت میں
داخل کرے گااور اس کے گھر والوں میں سے ایسے دس افرادکے حق میں اس
کی شفاعت قبول فرمائے گا جن میں سے ہر ایک پر (اس کے گناہوں کے
سبب )دوزخ واجب ہوچکی ہوگی ۔(سنن الترمذی، رقم
الحدیث 2905،ج 5 ، ص 171، مطبوعہ
مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟