مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1430
تاریخ اجراء: 04شعبان
المعظم1444 ھ/25فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حدیثِ متواتر (معنوی)
کا انکار بھی کفر ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
حدیثِ متواتر خواہ معنوی ہی
کیوں نہ ہو، اُس کا انکار بھی کفر ہے۔ہاں قائل کی
تکفیرکب کی جائے گی،اس کے حوالے سےمزیداصول وضوابط
ہیں،پیش آمدہ صورت حال کے متعلق معتمدسنی مفتیان کرام
سےرجوع کیاجائے ۔فتاوی ہندیہ میں ہے " ومن
أنكر المتواتر فقد كفر " ترجمہ : اور جس نے
متواترکاانکارکیاتوتحقیق اس نے کفرکیا۔(فتاوی ہندیہ، کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام
المرتدین،ج02،ص265،بیروت)
چنانچہ
امام اہلِ سنت امام احمد رضا خان رحِمہ اللہ تعالی ،تحریرفرماتے
ہیں: "حدیث
متواتر کے انکار پر تکفیر کی
جاتی ہے خواہ متواتر باللفظ ہو یا متواتر المعنی۔"(فتاویٰ
رضویہ،ج14،ص280،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟