مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1441
تاریخ اجراء:08شعبان المعظم1444 ھ/01مارچ2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حدیثِ شاذ، معلل یا
متروک کو بیانِ فضیلت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
حدیثِ شاذ، معلل ، متروک یا ضعیف کی دیگر
انواع مذہبِ راجح پر فضائل میں مقبول ہے، بشرطیکہ موضوع کے درجہ پر نہ
پہنچے۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے"پھر درجہ ششم میں
ضعف قوی ووہن شدید ہے، جیسے
راوی کے فسق وغیرہ قوادح قویہ کے سبب متروک ہونا بشرطیکہ
ہنوز سرحد کذب سے جُدائی ہو، یہ
حدیث احکام میں احتجاج درکنار اعتبار کے بھی لائق نہیں،
ہاں فضائل میں مذہب راجح پر مطلقاً اور بعض کے طور پر بعد انجبار بتعدد
مخارج وتنوع طرق منصب قبول وعمل پاتی ہے۔" (فتاوی
رضویہ،ج05،ص440،رضافاونڈیشن،لاہور)
دوسری جگہ ہے"حدیث مضطرب بلکہ منکر بلکہ مدرج بھی
موضوع نہیں، ۔۔۔ یہاں تک کہ فضائل میں مقبول
ہے۔" (فتاوی
رضویہ،ج05،ص450،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟