Dunya Ki Umar Ke Mutalliq Alaa Hazrat Ka Farman

دنیا کی عمر کے متعلق اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے کیا بیان فرمایا

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-352

تاریخ اجراء: 04ذوالحجۃالحرام1443 ھ/04جولائی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے،ان کا یہ بیان کس کتاب میں ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   دنیا کی عمر کتنی ہے اس بارے میں کئی اقوال ہیں۔سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ نے فتاوی رضویہ جلد5 صفحہ 115 پر دنیا کی عمر جو سات ہزار سال لکھی ہے،وہ ایک قول کے مطابق ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم