Kiya Tilawat Quran Ke Doran Talba Ustad Ke Aane Par Taziman Khare Ho Satke Hain ?

کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟

مجیب:مولانا ساجد صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Mad:1830

تاریخ اجراء:04جمادی الثانی 1438ھ/04 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدرسے میں بچے تلاوتِ قرآن کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس دوران اگر کوئی استاد آجائے تو کیا شرعی طور پر طلباء ان کی تعظیم کے لئے تلاوت موقوف کر کے کھڑے ہو سکتے ہیں ؟

       سائل:محمد وقاص عطاری(سنگ پورہ، لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

           تلاوت کے دوران اگر طلبہ کا دینی استاد و معلم آجائے تو طلبہ کھڑے ہو سکتے ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ علم دین کےاستاد  کی تعظیم  تلاوتِ قرآن کے دوران بھی کی جا سکتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم