مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1805
تاریخ اجراء:13محرم الحرام1446ھ/20جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دنوں کا سردار کون سا دن ہے، پیر شریف، جمعۃ المبارک یا جمعرات؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احادیث مبارکہ میں یوم جمعہ کے بہت فضائل آئے ہیں اور اسے ہی تمام دنوں سے بہتر اور سب دنوں کا سردار قرار دیا گیا ہے۔
چنانچہ صحیح مسلم میں حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:” خیر یوم طلعت علیہ الشمس یوم الجمعۃ فیہ خلق آدم“یعنی سب سے بہتر دن کہ جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں حضرت آدم (علیہ الصلٰوۃ والسلام) پیدا کئے گئے۔ (صحیح مسلم،کتاب الجمعۃ،باب فضل یوم الجمعۃ، صفحہ331،الحدیث1976،دار الکتاب، العربی)
ابن ماجہ نے ابولبابہ ابن عبدالمنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ان یوم الجمعۃ سید الایام واعظمھا عند ﷲ تعالٰی“یعنی بےشک جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک سب سے بڑا ہے۔(سنن ابن ماجہ،کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیھا،باب فی فضل الجمعۃ،صفحہ185، الحدیث 1084، المکتبۃ العصریۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟