مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-1908
تاریخ اجراء:23محرم الحرام1445ھ/11اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچے کی رسمِ بسم اللہ کرنے کے لیے کتنی
عمر ہونا ضروری ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
رسمِ
بسم اللہ کے لیے شرعاً کوئی عمر مقرر نہیں ، البتہ بزرگان ِدین
کا انداز یہ تھا کہ چار سال چار ماہ
اور چار دن کی عمر میں بچے کی رسمِ بسم اللہ کرتے تھے ۔ امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا
خان علیہ الرحمۃ سے سوال ہوا کہ:" تقریبِ بسم اللہ کی کوئی عمر شرعاً مقرر ہے ؟ "
آپ علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا:
"شرعاً کچھ مقرر نہیں، ہاں مشائخ کرام کے یہاں 4 برس 4 ماہ 4 دن
مقرر ہیں۔ پھر آپ نے حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمۃ
اللہ علیہ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ان کی تقریب بسم اللہ
اسی عمر میں ہوئی، جس میں حضرت خواجہ غریب نواز بھی
شریک تھے۔ "(
ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ 481 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ،
کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟