Bache Ko Quran Sikhane Ki Umar Kya Hai ? بسم اللہ Ki Rasam

بچے کی رسمِ بسم اللہ کرنے کے لیے کتنی عمر ہو؟

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-1908

تاریخ اجراء:23محرم الحرام1445ھ/11اگست2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کی رسمِ بسم اللہ کرنے کے لیے کتنی عمر ہونا ضروری ہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   رسمِ بسم اللہ کے لیے شرعاً کوئی عمر مقرر نہیں ، البتہ بزرگان ِدین کا انداز  یہ تھا کہ چار سال چار ماہ اور چار دن کی عمر میں بچے کی رسمِ بسم اللہ کرتے تھے  ۔ امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ  سے سوال  ہوا کہ:" تقریبِ بسم اللہ  کی کوئی عمر شرعاً مقرر ہے ؟  "

   آپ  علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا: "شرعاً کچھ مقرر نہیں، ہاں مشائخ کرام کے یہاں 4 برس 4 ماہ 4 دن مقرر ہیں۔ پھر آپ نے حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ان کی تقریب بسم اللہ اسی عمر میں ہوئی، جس میں حضرت خواجہ غریب نواز بھی شریک تھے۔   "( ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ 481 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم