Ayat Sajdah Ki Kitni Miqdar Parhne Par Sajdah Tilawat Lazim Hoga ?

آیت سجدہ کی کتنی مقدار پڑھنے پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2016

تاریخ اجراء: 06ربیع الاول1445 ھ/23ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آیت سجدہ پوری پڑھنے سے سجدہ واجب ہو گا یا سجدہ کا لفظ پڑھنے سے واجب ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سجدہ واجب ہونے کے ليے پوری آیت پڑھنا ضروری نہیں، بلکہ وہ لفظ جس میں سجدہ کا مادہ پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ قبل یا بعد کا کوئی لفظ ملا کر پڑھنا کافی ہے۔

   بہار شریعت میں ہے” سجدہ واجب ہونے کے ليے پوری آیت پڑھنا ضروری نہیں بلکہ وہ لفظ جس میں سجدہ کا مادہ پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ قبل یا بعد کا کوئی لفظ ملا کر پڑھنا کافی ہے۔"(بہار شریعت،ج 1،حصہ 4،ص 728،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم