Asar Ki Namaz Ke Bad Sajda e Tilawat Karna

عصرکی نمازکے بعدسجدہ تلاوت کرنا

فتوی نمبر:WAT-592

تاریخ اجراء:24رجب المرجب  1443ھ/26فروری2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    عصر کے فرائض پڑھنے کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عصر کے فرائض پڑھنے  کے بعد مکروہ وقت سے پہلے سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں اور مکروہ وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کے حوالے سے تفصیل ہے۔ اگر مکروہ وقت میں آیت سجدہ پڑھی تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ میں تاخیر کرے ،یہاں تک کہ وقتِ کراہت جاتا رہے اور اگر وقت مکروہ ہی میں کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر وقتِ غیر مکروہ میں پڑھی تھی تو وقتِ مکروہ میں سجدہ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی