مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-969
تاریخ اجراء:21ذو الحجۃلحرام1444 ھ/10جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے
مگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے
لیے مفرد اور جمع ، دونوں طرح کے صیغے استعمال فرمائے ہیں ، اس
کے متعلق تفسیر صراط الجنان میں ہے:”علامہ اسماعیل حقی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:یاد رکھیں کہ(قرآنِ پاک
میں ) جب اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے بارے میں جمع
کے صیغے کے ساتھ کوئی خبر دے، تو اس وقت وہ اپنی ذات، صفات اور
اَسماء کی طرف اشارہ فرما رہا ہوتا ہے،جیسے ایک مقام پر ارشاد
فرمایا:”اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ“(حجر:۹)ترجمۂ کنزُالعِرفان:بیشک ہم نے اس
قرآن کو نازل کیاہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے
والے ہیں ۔اور جب اللہ تعالیٰ واحد کے صیغہ کے
ساتھ اپنی ذات کے بارے میں کوئی خبر دے، تو اس وقت وہ صرف
اپنی ذات کی طرف اشارہ فرما رہا ہوتا ہے،جیسے ایک مقام پر
ارشاد فرمایا:”اِنِّیْۤ
اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘ (قصص:۳۰)ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک میں ہی
اللہ ہوں، سارے جہانوں کاپالنے والاہوں ۔اور یہ اس وقت ہے جب اللہ تعالیٰ
خود خبر دے، البتہ بندے پر لازم ہے کہ وہ( ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے
لئے واحد کا صیغہ بولے کبھی جمع کا صیغہ نہ بولے ،جیسے )یوں
کہے کہ اے اللہ! تو میرا رب ہے ،یوں (ہر گز) نہ کہے کہ اے اللہ!
آپ میرے رب ہیں ، کیونکہ اس میں شرک کا شائبہ
ہے جو تَوحید کے مُنافی
ہے۔ ( روح البیان،
الواقعۃ،۹ / ۳۳۰) یعنی مناسب یہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ کیلئے واحد کا صیغہ استعمال کیاجائے۔(صراط الجنان ، جلد9،صفحہ 693۔694،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟