Chota Bacha Ayat e Sajda Padhe To Kya Is Par Sajda e Tilawat Wajib Hoga Ya Nahi?

چھوٹا بچہ آیت سجدہ پڑھے تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

فتوی نمبر:WAT-42

تاریخ اجراء:29محرم الحرام1443ھ/07ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگرچھوٹا بچہ باربار آیتِ سجدہ پڑھے ،تو کیا اس پر ہر دفعہ سجدہ تلاوت واجب ہوگا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نابالغ پرآیتِ سجدہ تلاوت کرنے یا سننےسے  سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا،البتہ اسے عادت ڈالنے کے لئے سجدہ تلاوت کرنے کا کہناچاہیے ۔لیکن بہر حال اس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں

   مزید یہ بھی یاد رہے کہ بالغ پر بھی ایک مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سےہربارنیا سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا،بلکہ ایک سجدہ ہی کافی ہوتا ہے ،البتہ اگر ایک ہی مجلس میں کئی آیاتِ سجدہ پڑھیں تو ہر آیت کا الگ سے سجدہ تلاوت کرنا ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم