فتوی نمبر:WAT-42
تاریخ اجراء:29محرم الحرام1443ھ/07ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرچھوٹا بچہ باربار آیتِ سجدہ پڑھے ،تو کیا اس پر ہر دفعہ سجدہ تلاوت
واجب ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نابالغ پرآیتِ سجدہ تلاوت کرنے یا سننےسے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا،البتہ اسے
عادت ڈالنے کے لئے سجدہ تلاوت کرنے کا کہناچاہیے ۔لیکن بہر حال
اس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں
مزید یہ بھی یاد رہے کہ بالغ پر بھی ایک
مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سےہربارنیا
سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا،بلکہ ایک سجدہ ہی کافی ہوتا ہے
،البتہ اگر ایک ہی مجلس میں کئی آیاتِ سجدہ پڑھیں
تو ہر آیت کا الگ سے سجدہ تلاوت کرنا ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟