33 Ayat Wali Manzil Parhna Kaisa Hai ?

33 آیات والی منزل پڑھنا کیسا ؟

مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2541

تاریخ اجراء: 26شعبان المعظم1445 ھ/08مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مارکیٹ میں ایک  منزل ملتی ہے ،جس میں  تینتیس آیات ہوتی ہیں ،یہ  پڑھنا کیسا اور اس کے کیا فوائد ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب" القول الجمیل" میں مخصوص 33آیات بیان فرمائی ہیں اوران کے فوائدبھی ذکرفرمائے ہیں۔ان کوپڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔اورعام طورپربازارمیں انہی33آیات والی منزل ملتی ہے ۔

   چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث  دہلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب "القول الجمیل " میں تحریر فرماتے ہیں :”میں نے اپنے والد سے سنا ہے آپ فرماتے تھے  کہ یہ تینتیس آیات ہیں، جو جادو کے اثر کو دفع کرتی ہیں اور شیاطین، چوروں اور درندوں سے ،جانوروں  سے پناہ ہوجاتی ہے۔(القول الجمیل  ،صفحہ 123،ملخصا ، مطبوعہ کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم