مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2409
تاریخ اجراء: 17رجب المرجب1445 ھ/29جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا یہ بات
حقیقت ہے کہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآن پاک
کا ثواب ملتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !حدیث
پاک میں موجود ہے کہ سورہ اخلاص قرآن پاک کی ایک تہائی کے برابر
ہے،لہٰذا تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی وجہ سے ایک
قرآن پاک کا ثواب حاصل ہوگا۔
سورۂ اخلاص کی
فضیلت سے متعلق نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد
فرمایا : ’’ ﴿قل هو الله أحد﴾ ثلث القرآن ‘‘ ترجمہ : سورۂ اخلاص قرآنِ پاک کا
تہائی حصہ ہے ۔( شعب الایمان ، تعظیم
القرآن ، فصل فی فضائل السور ، جلد 4، صفحہ 147 ، مطبوعہ ریاض)
صدر الشریعہ
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فتاویٰ
امجدیہ میں فرماتے ہیں : ’’ سورۂ اخلاص چونکہ ثلث
قرآن کے برابرثواب رکھتی ہے ، اس لیے اس کوتین
بارپڑھنامستحب بتایاکہ پورے قرآن کاثواب حاصل ہوجائے ۔‘‘(فتاویٰ
امجدیہ ، جلد 1 ، صفحہ 242،مکتبہ رضویہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟