قراٰنِ کریم کی تلاوت سننے کا زیادہ ثواب ہے یا کرنے کا؟ |
مجیب:مولانا سعید مدنی زید مجدہ |
مصدق:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ صفر المظفر 1441ھ |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں یہ حکم مذکور ہے : “ قراٰن مجید سننا ، تلاوت کرنے اور نفل پڑھنے سے افضل ہے۔ “ زید کہتا ہے کہ افضل تو قراٰنِ مجید سننا ہی ہے لیکن ثواب زیادہ تلاوت کرنے والے کے لئے ہے ؟کیا زید کا یہ کہنا درست ہے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
زید کی بات درست نہیں ہے
بلکہ جس طرح قرآنِ مجید کی تلاوت سننا ، خود تلاوت کرنے سے افضل ہے
اسی طرح ثواب بھی سننے والے کے لئے ہی زیادہ ہے اور اس
کی وجہ ہمارے فقہائے کرام نے یہ بیان کی ہے کہ سننا فرض
ہے اور تلاوت کرنا نفل و مستحب ہے ، اور یہ واضح سی بات ہے کہ فرض
پر عمل کرنا نفل و مستحب پر عمل کرنے سے افضل ہوتا ہے اور اس کا ثواب بھی
زیادہ ہوتا ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟