Quran Pak Masjid Mein Rakhne Ki Mannat Manna Kaisa?

قرآن پاک مسجد میں رکھنے کی منت ماننا کیسا؟

مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر:WAT-1182

تاریخ اجراء:23ربیع الاول1444ھ/20اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص  نے منت  مانی کہ میری مراد پوری ہو تو میں قرآن پاک خرید کر مسجد میں رکھوں گا اب اس مسجد میں پہلے سے بہت قرآن پاک رکھے ہوئے ہیں تو کیا اتنی  رقم کسی اور چیز میں صرف کر سکتے ہیں  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں اس رقم کو کسی اور جائز کام میں استعمال کر سکتے ہیں کہ قرآن پاک مسجد میں رکھنے کی منت ، ایسی  منت نہیں جس کا پورا کرنا واجب ہوالبتہ  اسے بھی  حتی الامکان پورا کرنا چاہیے، اس مسجد میں حاجت نہیں تو کسی اور مسجد میں قرآن پاک رکھ دیں البتہ اگررقم مسجد میں   یا کسی حاجت مند انسان کو دے دی تو بھی جائز ہے  ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم