مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی
عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1417
تاریخ اجراء: 29رجب
المرجب1444 ھ/21فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قسم
توڑنے کے کفارے میں جو تین
روزے رکھنے ہوتے ہیں، کیا وہ روزے لگاتار رکھنے ہوتے ہیں نیز اگر ان میں سے کوئی روزہ
توڑ دیا، تو کیا اس کا بھی کفارہ ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
قسم
کے کفارے میں جو تین روزے
رکھنے ہوتے ہیں، وہ مسلسل رکھنا ضروری ہیں، اگر ایک دن کا
ناغہ ہو گیا، تو دوبارہ نئے سرے سے روزے رکھنے ہوں گے۔
رہا
کفارے کا معاملہ تو اگر ان میں سے کوئی روزہ توڑ دیا، تو اس پر
کفارہ لازم نہیں ہو گا، کیونکہ فقط ادائے رمضان کا فرض روزہ بغیر کسی عذر شرعی
کے توڑنے کی صورت میں قضاء کے ساتھ
اس کا کفارہ بھی لازم ہوتا
ہے، جبکہ کفارے کی بقیہ شرائط پائی جائیں۔اس
کےعلاوہ کسی روزے کے توڑنے پرکفارہ نہیں ہوتا۔
ہاں البتہ یہ
یادرہے کہ! روزہ فرض ،واجب ہو
یا نفل ، اگر جان بوجھ کر بغیر کسی عذرِ شرعی کے توڑا، تو
گناہ ہو گا اور اس سے توبہ کرنی ہو گی۔
بہار شریعت میں قسم کے کفارے
میں رکھے جانے والے روزوں کے متعلق ہے” ایک ساتھ تین روزے نہ
رکھے یعنی درمیان میں فاصلہ کردیا تو کفارہ ادا نہ
ہوا اگرچہ کسی مجبوری کے سبب ناغہ ہوا ہو یہاں تک کہ عورت کو
اگر حیض آگیا تو پہلے کے روزے کا اعتبار نہ ہوگا یعنی اب
پاک ہونے کے بعد لگاتار تین روزے رکھے۔"(بہار شریعت،ج 2،حصہ 9،ص
308،309،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟