Qasam Ka Kaffarah Lazim Hone Par Sahib e Nisab Na Hon Tu Roze Rakhna Kaisa?

قسم کا کفارہ لازم ہونے پر صاحبِ نصاب نہ ہوں تو روزے رکھنا کیسا ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1097

تاریخ اجراء: 29صفرالمظفر1445 ھ/16ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی اسلامی بہن نے قسم کا کفارہ دینا ہو کیا اس کا صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟ اگر اس کے پاس نہ ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوں اور نہ ہی زیادہ پیسے ہوں صرف سونا ہو ایک تولہ سے بھی کم تو کیا وہ پے در پے روزے رکھ سکتی ہے یا مساکین کو کھانا ہی کھلانا ہوگا ؟نیز اگر وہ اس سونے کو  شرعی اصول کے مطابق اپنی بہن کی ملکیت میں دے دے تو کیا وہ اس کو استعمال کر سکے گی بہن کی اجازت سے؟  اب اس کو کفارے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   وہ اسلامی بہن جن پر قسم توڑنے کا کفارہ دینا لازم ہوا ہے، اگر ا ن کے پاس سونا  موجود ہے، اگرچہ ایک تولہ سے کم ہے، ان کے لئے روزے رکھ کر کفارہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ ان کے لئے ضروری ہے کہ  وہ  مالی کفارہ ادا کریں، یعنی دس مسکینوں کو دو وقت کا  کھانا  کھلائیں یا دس مساکین کو ایک ایک صدقۂ فطر کی رقم بطورِ کفارہ دےدیں۔ مالی کفارے سے بچنے کے لئے سونا اپنی بہن کی ملکیت میں دینے کی بھی  اجازت نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم