Pak Bibi Ke Mazar Par Jane Ki Mannat Mangna

پاک بی بی کے مزارپرجانے کی منت ماننا

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-924

تاریخ اجراء:       28ذوالحجۃالحرام1443 ھ/28جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سوال عرض ہے کہ اسلامی بہنوں کا مزارات پر جانا منع ہے تو کیا پاک بیبیوں کے مزارات پر بھی نہیں جا سکتیں جبکہ وہاں پردے کا مکمل اہتمام ہو اور مردوں کا جانا بالکل منع ہو فقط عورتوں کو داخلے کی اجازت ہو ؟اور اگر پاک بی بی کے مزار پر جانے کی منت مانی تو کیا اسے پورا کرنا ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت  کے لئے  نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر انوار کے علاوہ  کسی اورمزار کی حاضری مطلقا منع ہے اور مزار کی حاضری  کی منت مانی تو نہ ہی یہ شرعی منت ہے اور نہ ہی  اس منت کو پوراکرنے کے لئے عورت کومزار پہ جانے کی اجازت  ہے۔ہاں گھرمیں رہتے ہوئے ایصال ثواب کرسکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم