مجیب: مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ
مارچ 2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنے
والد صاحب کی صحت یابی کے لئے مسلسل گیارہ روزے رکھنے کی
منت مانی تھی،اِس وقت الحمد للہ میرے والد صاحب صحت یاب
ہو چکے ہیں،اب میں ان منت مانے ہوئے روزوں کو الگ الگ دنوں میں
رکھنا چاہتا ہوں،کیا میرے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ازروئے
شرع مسلسل روزے رکھنے کی منت مانی جائے تو ان کو متفرق یعنی
الگ الگ طور پر رکھنا منت کی ادائیگی میں کفایت نہیں
کرتا،کیونکہ اس میں منت کی ادائیگی ناقص طور پر ہوتی
ہے، لہٰذا دریافت کی گئی صورت میں جب آپ نے مسلسل
11 روزے رکھنے کی منت مانی ہے تو آپ کےلئے ان روزوں کو متفرق طور پر
رکھنا درست نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟