Mannat Ke Nawafil Ke Pehle Qade Mein Durood Pak Aur Dua Parhna Bhool Gaye Tu

منت کے نوافل کے پہلے قعدہ میں درود پاک و دعا پڑھنا بھول گئے تو حکم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1354

تاریخ اجراء: 27جمادی الثانی1445 ھ/10جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی شخص نے منت والے چار اکھٹے نوافل پڑھے اور دوسری رکعت میں بیٹھ کر صرف تشہد پڑھی درودشریف و دعا پڑھنا بھول گیا اور تیسری رکعت کے لئے  کھڑا ہوگیا، تو نماز کا کیا حکم ہے؟ دوبارہ لوٹائے گا یا نماز ہوجائے گی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   منت کی چار رکعتی  نما زمیں مستحب یہ ہے کہ قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد درود اور دعا پڑھے جبکہ تیسری رکعت کے آغا ز میں ثنا اور تعوذ پڑھے لیکن اگر کسی نے ایسانہیں کیا تو اس کی نماز ادا ہوجائے گی ،نماز دوہرانے کی حاجت نہیں ۔

   بہار شریعت میں ہے:”منت کی نما زکے بھی قعدہ اولیٰ میں درود پڑھے اورتیسری میں ثنا و تعوذ۔“(بہار شریعت ،جلد:1، صفحہ:667،مکتبۃ المدینہ،کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم