مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1354
تاریخ اجراء: 27جمادی الثانی1445
ھ/10جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی شخص نے منت
والے چار اکھٹے نوافل پڑھے اور دوسری رکعت میں بیٹھ کر صرف تشہد
پڑھی درودشریف و دعا پڑھنا بھول گیا اور تیسری رکعت
کے لئے کھڑا ہوگیا، تو نماز کا کیا
حکم ہے؟ دوبارہ لوٹائے گا یا نماز ہوجائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منت کی چار رکعتی نما زمیں مستحب یہ ہے کہ قعدہ
اولیٰ میں تشہد کے بعد درود اور دعا پڑھے جبکہ
تیسری رکعت کے آغا ز میں ثنا اور تعوذ پڑھے لیکن
اگر کسی نے ایسانہیں کیا تو اس کی نماز ادا ہوجائے
گی ،نماز دوہرانے کی حاجت نہیں ۔
بہار
شریعت میں ہے:”منت کی نما زکے بھی قعدہ اولیٰ
میں درود پڑھے اورتیسری میں ثنا و تعوذ۔“(بہار شریعت ،جلد:1، صفحہ:667،مکتبۃ
المدینہ،کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟