مجیب:مفتی
ہاشم خان عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ
شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی
کہ میرا کام ہو گیا، تو میں قرآن پاک حفظ کروں گا۔ پھر وہ
کام ہو گیا، تو اب اس منت کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں منت واجب نہیں ہو گی اور
اسے پورا کرنا لازم نہیں ہو گا کیونکہ مکمل قرآن کا حفظ فرض
کفایہ ہے اور جو عمل پہلے ہی سے فرض عین یا فرض کفایہ
ہو اس کی منت ماننے سے منت لازم نہیں ہوتی البتہ حفظ ِ
قرآن نہایت اعلیٰ عبادت ہے تو اسے پورا کرنا بہت عمدہ
اور احسن ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟