Kya Hifz e Quran Ki Mannat Ko Pura Karna Wajib Hai ?

کیا حفظِ قرآن کی منت کو پورا کرنا واجب ہے؟

مجیب:مفتی ہاشم خان عطاری مدنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ اگست2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا کام ہو گیا، تو میں قرآن پاک حفظ کروں گا۔ پھر وہ کام ہو گیا، تو اب اس منت کا کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں منت واجب نہیں ہو گی اور اسے پورا کرنا لازم نہیں ہو گا کیونکہ مکمل قرآن کا حفظ فرض کفایہ ہے اور جو عمل پہلے ہی سے فرض عین یا فرض کفایہ ہو اس کی منت ماننے سے منت لازم نہیں ہوتی البتہ حفظ ِ قرآن نہایت اعلیٰ عبادت ہے تو اسے پورا کرنا بہت عمدہ اور احسن ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم