Khuda Aur Rasool Ki Kasam Ye Kam Nahi Karunga Ye Qasam Kyon Nahi ?

خدا و رسول کی قسم یہ کام نہ کروں گا  ، یہ قسم کیوں نہیں؟

مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر  عطاری  مَدَنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہارِ شریعت ، جلد دوم ، صفحہ 302 پر مسئلہ نمبر 14 ہے ” خدا و رسول کی قسم یہ کام نہ کروں گا یہ قسم نہیں۔ “ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ یہاں قسم کا لفظ موجود ہے تو قسم کیوں نہیں ہو رہی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قسم منعقد ہونے کی متعدد شرائط ہیں ،  ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اللہ  تعالیٰ کا نام مبارک اور  جس چیز پر قسم اٹھا رہا ہے اس کے الفاظ ،  دونوں ایک ساتھ بولے جائیں ،  ان میں کوئی اجنبی فاصل ہو تو جملہ قسم نہیں بن سکتا۔ بہارِ شریعت میں موجود جملہ  ” خدا و رسول کی قسم “  میں  ” رسول کی قسم “  کا لفظ قسم نہیں بن سکتا ،  جب لفظ ”  خدا  “ اور  ” یہ کام نہیں کروں گا “  کے درمیان لفظ  ” رسول کی قسم “  اجنبی فاصل کے طور پر حائل ہو گیا تو یہ مکمل جملہ قسم نہیں بن سکتا۔  ( فتاویٰ ہندیہ ، 2 / 58 ، جد الممتار ، 5 / 295 )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم