مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2624
تاریخ اجراء: 25رمضان المبارک1445 ھ/05اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہمارے حالات کچھ خراب تھے ،بھائی پر
آزمائشیں تھیں،میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ
میں مدنی پنج سورہ پڑھ رہی
ہوں ،اور میرے سامنے ختم قادریہ کھلا ہے ،جب میں صبح اٹھی تو اسی
دن میں نے یہ منت مانی کہ
جب تک میرے اندر ہمت ہوگی
،صحت ساتھ دے گی میں روزانہ
ختم قادریہ پڑھوں گی ،کافی عرصہ پڑھتی بھی رہی
مگر کچھ عرصے سے سستی ہورہی ہے اور
پابندی سے نہیں
پڑھ پارہی، باقی دیگر وظائف پڑھتی رہتی
ہوں ،تو مجھے بتائیں کہ کیا میرے اوپر روزانہ ختم قادریہ
پڑھنا واجب ہے ؟ اگر نہیں پڑھ
پارہی توکیا اس پر گناہ ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ختم قادریہ پڑھنے کی منت شرعی منت نہیں،
لہذا اسے پورا کرنا واجب نہیں،اس لئے کہ شرعی منّت جس کے ماننے سے
شرعاً اس کا پورا کرنا واجب ہوتا ہے ،اس کے لیے چند شرطیں ہیں،جن میں سےایک
شرط یہ بھی ہے کہ ایسی چیز کی منّت ہو کہ اس
کی جنس سے بندے پر کوئی واجب
ہو ،جبکہ ختم قادریہ میں ایسا نہیں ۔ ہاں البتہ! بہتر یہ ہے کہ اسے پورا کیا
جائے۔
در مختار
میں ہے ”ولونذر التسبیحات دبر الصلوۃ لم
یلزمہ ‘‘ ترجمہ:نماز کے بعد تسبیحات
پڑھنے کی منت مانی تو لازم نہیں۔
اس کے تحت
رد المحتار میں ہے”وکذا لو نذر قراءۃ القرآن‘‘ترجمہ: اسی
طرح اگر قرآن پڑھنے کی منت مانی (تو وہ بھی لازم نہیں )۔(در مختار مع رد
المحتار،کتاب الایمان،ج 3،ص 738،دار الفکر،بیروت)
بہارِ شریعت میں ہے ”شرعی
منّت جس کے ماننے سے شرعاً اس کا پورا کرنا واجب ہوتا ہے ، اس کے لیے مطلقاً
چند شرطیں ہیں، (۱)ایسی
چیز کی منّت ہو کہ اس کی جنس سے کوئی واجب ہو ،
عیادتِ مریض اور مسجد میں جانے اور جنازہ کے ساتھ جانے کی
منت نہیں ہو سکتی۔ “(بہارشریعت ، ج 1،حصہ 5،ص 1015،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟