Ek Qasam Kai Martaba Kha Kar Torne Se Kitne Kaffare Lazim Honge ?

ایک قسم باربار کھاکر توڑنے سے کتنے کفارہ لازم ہونگے ؟

مجیب: مفتی محمد قاسم عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے قسم کھائی کہ ”اللہ کی قسم میں فلاں کی شادی پر نہیں جاؤں گا۔“ اور قسم کے یہ الفاظ اس نے کئی بار کہے اور مختلف محفلوں میں کہے، تو یہ ایک قسم ہوئی یا متعدد اور اب اگر وہ یہ قسم توڑدے اور شادی میں چلا جائے، تو کتنے کفارے لازم ہوں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کردہ صورت میں قسم کھانے والے نے جتنی بار قسم کے مذکورہ الفاظ دہرائے اتنی قسمیں منعقد ہو ئیں اور قسم توڑنے کی صورت میں اتنے ہی کفارے لازم ہوں گے،خواہ یہ الفاظ اسی مجلس میں دہرائے یا دوسری مجلس میں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم