مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2766
تاریخ اجراء: 25ذیقعدۃالحرام1445
ھ/03جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نے قسم کھانے کا سوچا تھا لیکن قسم کے
الفاظ میں نے زبان سے ادا نہیں کیے البتہ وہ الفاظ میرے
دل میں موجود تھے تو کیا اس سے میری قسم ہو گئی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرآپ نےقسم کے الفاظ صرف دل میں سوچے ہی تھے،زبان سے بالکل
ادانہ کیے یااداکیے لیکن اتنی آوازنہ تھی کہ
شورووغل وغیرہ کوئی روکاوٹ نہ ہوتواپنے کانوں تک آوازپہنچ سکے توایسی
صورت میں قسم نہیں ہوئی ۔
در مختار میں ہے” وركنها اللفظ المستعمل فيها“ترجمہ:قسم کا رکن وہ لفظ ہے جو قسم کے لئے مستعمل ہے۔
(در مختار مع رد المحتار،کتاب الایمان،ج
3،ص 704،دار الفکر،بیروت)
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان
رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:” اگر یہاں
زید نے قرآن اٹھا کر قرآن کے نام سے قسم کھائی یا اﷲ
تعالیٰ جل وعلا کے نام سے قسم کھائی اور زبان سے ادا بھی
کی ہوتو اس پر دو چیزیں لازم ہیں، ایک یہ کہ
وہ قسم پر قائم نہ رہا بلکہ قسم توڑدی ہے اس لئے اس پر کفارہ لازم
ہے۔۔الخ(فتاوی رضویہ،ج
13،ص 610،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟