مجیب: ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا
عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-328
تاریخ اجراء:16ذیقعدۃالحرام
1443 ھ/16جون 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نے منت مانی تھی کہ میرا
کام پورا ہو جائے تو ایک رات میں 10,000 مرتبہ آیت کریمہ پڑھوں گا۔ لیکن کوشش کے باوجودایک رات میں
مجھ سے یہ تعداد پوری نہیں ہوتی ،اس صورت میں میرے
لئے کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تلاوتِ قرآن وتسبیحات پڑھنے کی منت شرعی
منت نہیں، لہذا اسے پورا کرنا واجب نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ
اسے پورا کیا جائے، اگر ایک رات میں دس ہزار بار آیت
کریمہ ایک ساتھ نہیں پڑھ سکتے، تو متفرق اوقات میں پڑھ کر
مکمل کرلیں ۔
در مختار میں ہے :’’ولونذر التسبیحات دبر الصلوۃ لم یلزمہ ‘‘ یعنی نماز کے بعد تسبیحات پڑھنے کی منت
مانی تو لازم نہیں ۔
اس کے تحت رد المحتار میں
ہے :’’وکذا لو نذر قراءۃ القرآن‘‘ یعنی
اسی طرح اگر قرآن پڑھنے کی منت مانی (تو وہ بھی لازم نہیں )۔(ر
د المحتا ر ،جلد:5،صفحہ:542،مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟