فتوی نمبر:WAT-2960
تاریخ اجراء: 06صفر المظفر1446 ھ/12اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی طالب علم نے قسم کھائی کہ " میں قرآن پاک کی قسم کھاتا ہوں کہ میں مروں یا جیوں ان شاءاللہ جامعہ کی چھٹی نہیں کروں گا" تو کیا قسم توڑنے کی صورت میں وہ کفارہ ادا کرے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں اِس قسم کو پورا کرنا ضروری نہیں اور اِس قسم کو توڑنے پر کفارہ بھی نہیں ،کیونکہ اگر کوئی شخص قسم کے ساتھ ان شاء اللہ کے الفاظ متصلاً (ملاکر )بولے، تو ایسی قسم کا پورا کرنا شرعاً ضروری نہیں ہوتا۔
در مختار میں ہے” (وصل بحلفه إن شاء الله بطل) يمينه“ترجمہ:اپنی قسم کے ساتھ ان شاء اللہ ملایا تو قسم باطل ہو جائے گی۔ (در مختار مع رد المحتار،کتاب الایمان،ج 3،ص 742،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟