مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ
جون 2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائےدین
ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا
بیٹا بیمار تھا ،تو میں نے منت مانی کہ اگر یہ
ٹھیک ہوگیا تو دس ہزار بارکا”یارحمٰن“ وِرد
کروں گی،اب الحمدُ للہ
بیٹا ٹھیک ہوگیا
ہے، تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منت
لازم ہونے کی ایک شرط یہ
بھی ہے کہ جس کام کی منت مانی،اس کی جنس میں
سے کوئی فرض یا واجب ہو، جبکہ ”یارحمٰن“ کا ورد ایسا کام ہے جس کی جنس میں سے کوئی فرض یا واجب موجود نہیں ہے، لہٰذا پوچھی
گئی صورت میں آپ پردس ہزار
بار ”یا رحمٰن“ پڑھنا ،شرعاً لاز م نہیں ہے، نہ پڑھیں تو کوئی گناہ نہیں،
مگر پڑھ لیں تو اچھا ہے کہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟