مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-364
تاریخ اجراء: 23ذو الحجۃالحرام1443
ھ /23 جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک
شخص نےکسی کام کے ہونے پرایک کروڑ بار درود پاک پڑھنے کی منت مانی ، وہ کام ہوگیا اور اس نے
درود پاک پڑھنا شروع کردیا ، اگر ایک کروڑ درود پاک پڑھنے سے پہلے اس
شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ،تو کیا اس صورت میں وہ گناہ گار ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
درود شریف پڑھنے کی منت ،منت ِ شرعی ہے
لہذا اگر کسی نے ایک کروڑ
درود پڑھنے کی منت مانی اور اس کی منت پوری بھی
ہوگئی، تو اس کو ایک کروڑ درود پڑھنا ہوں گے اور اگر پڑھنے سے پہلے
وفات ہوگئی اور اس نے پڑھنے میں کوتاہی نہیں کی، تو
اس پر گناہ نہیں ۔
درمختار میں ہے :’’ولو نذر ان یصلی علی النبی صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم کل یوم
کذا لزمہ ‘‘ یعنی اگر کسی نے نذر
مانی کہ وہ نبی کریم
صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم پر ہرروز اتنے درود پڑھے
گا تویہ اس پر لازم ہے ۔(ردالمحتار علی درمختار،جلد:5،صفحہ:542،مطبوعہ
بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟
کیا منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنا ضروری ہیں ؟
منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟