مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-916
تاریخ اجراء: 18ذیقعدۃالحرام1443
ھ/18جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قرض سے نجات کے لیے کون سی دعاپڑھی جائے
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ
پاک آپ کی مشکلات حل فرمائے ، قرض سے نجات کے لیے حدیثِ پاک
میں بیان کی گئی یہ دعا پڑھا کریں :
"اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ
اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ."ترجمہ : اےاللّٰہ! مجھے حلال رزق عطا فرما حرام سے بچا
اور اپنے فضل وکرَم سے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ ”آپ کے پاس ایک مکاتَب (غلام) آیا اور اس نے کہا کہ
میں اپنی ادائے کتابت سے عاجز آگیا ہوں ، میری کچھ
مدد فرمایئے ۔ فرمایا : کیا میں تجھے وہ کلمے نہ
سکھا دوں ، جو مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے
سکھائے تھے ، اگر تجھ پر پہاڑ برابر بھی قرض ہو ، تو اﷲ تجھ سے ادا کرا دے ۔ یہ
پڑھا کرو :" اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ
بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ “ (سنن ترمذی، أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ، باب 111، حدیث3563)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرض پر اضافی رقم لینے کا حکم؟
اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟
کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
قرض لی جانے والی رقم کو موجودہ ویلیو پر لوٹانا؟
سود کا ایک مسئلہ