مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-502
تاریخ اجراء: 27 جمادی الاخری
1443ھ/31جنوری 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا خالص سونا(جوزیورکی صورت میں
نہ ہو) ادھار لے سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !خالص سونا ادھار لینا جائز ہے اوریہ یادرہے کہ اس میں وزن کا اعتبار ہو
گا یعنی جس مقدار میں اورجس
کوالٹی کا سونا قرض لیا اتنی مقدار میں ،اسی کوالٹی کا واپس کرنا اس کے ذمہ لازم ہو گا ،اس
میں قیمت کا اعتبار نہیں ہو گاکہ جب
ادھارلیاتھا،تب سونا مہنگاتھااورجب واپس کرنے کاوقت آیاتو
سستاہوگیاتوادھاردینے والا،دیتے وقت کی قیمت
کامطالبہ نہیں کرسکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرض پر اضافی رقم لینے کا حکم؟
اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟
کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
قرض لی جانے والی رقم کو موجودہ ویلیو پر لوٹانا؟
سود کا ایک مسئلہ