مجیب:مفتی ابو محمد علی
اصغر عطاری
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید
نے ایک جگہ کمیٹی
ڈالی ہوئی ہے مگرکمیٹی چندمہینے
بعدملے گی ، جبکہ اس
کے دوست بکرکی ابھی کمیٹی کھل چکی ہے اور اس کے پاس
رقم موجودہے ، زیدبکرسےکہتاہے
کہ اپنی کمیٹی
کی رقم مجھے دے دو اور جب میری
کمیٹی کھلے
گی تو تم اپنی رقم واپس لے لینا ، اس کے بدلے میں
آپ کو تین ہزار روپے زیادہ
اداکروں گا ، براہِ کرم
یہ رہنمائی فرمادیں
کہ رقم اوپر دینے کی وجہ
سے اس معاملے کی کیا شرعی
حیثیت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں تین
ہزارروپے مشروط نفع پر زیدکابکرسے
کمیٹی کی رقم لینا
، ناجائزوحرام ہے کیونکہ
یہ قرض پر مشروط نفع ہے اور قرض پر مشروط نفع سود ہوتاہے
، اور سود حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ زیداور بکر دونوں پر لازم ہے کہ اس طرح کاسودی
معاملہ ہرگز نہ
کریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرض پر اضافی رقم لینے کا حکم؟
اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟
کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
قرض لی جانے والی رقم کو موجودہ ویلیو پر لوٹانا؟
سود کا ایک مسئلہ