Walima Shadi Ke Baad Kab Tak Ho Sakta Hai?

ولیمہ شادی کے بعد کب تک ہوسکتا ہے ؟

فتوی نمبر:WAT-76

تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص نے شادی کی لیکن اس وقت کسی وجہ سے ولیمہ نہ کر سکاتو اب دوسال بعد وہ ولیمہ کرسکتاہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شادی کے دوسال بعد ولیمہ نہیں ہوسکتاکیونکہ ولیمہ، شب زفاف کی صبح پہلے دن یااس کے بعددوسرے دن تک کرسکتے ہیں ،ان دودنوں کے بعدجودعوت کی جائے وہ ولیمہ نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم