Shohar Ka Biwi Ko Cigarette Peene Se Mana Karne Ka Kya Hukum Hai ?

شوہر کا بیوی کو سگریٹ پینے سے منع کرنے کا حکم

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-546

تاریخ اجراء: 17ربیع الاول1444 ھ  /14اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سوال یہ ہے کہ ایک شخص کی بیوی سگریٹ پیتی ہے ،جبکہ شوہرکوسگریٹ سے سخت نفرت ہے ، کیاوہ اپنی بیوی کو سگریٹ پینے سے منع کرسکتاہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سگریٹ پینااگرچہ فی نفسہ جائزہے، لیکن اس کے پینے سے منہ میں سخت بدبو پیدا ہوجاتی ہے اور شریعتِ مطہرہ نے شوہرکواس بات کا اختیاردیاہے کہ وہ منہ میں بدبوپیدا کرنے والی جائز چیزوں کے استعمال سے بھی  بیوی کو منع کرسکتاہے، لہذا بیوی پر لازم ہے کہ اس معاملے میں شوہر کی اطاعت کرے اور سگریٹ پی کر شوہرکی ایذا کاسبب نہ بنے، ورنہ گناہ گارہوگی ۔

   ردالمحتارمیں ہے:”لہ منعھا۔۔۔عن اکل ما یتاذی برائحتہ“یعنی شوہرکواس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ایسی چیزکھانےسے منع کرسکتاہے، جس کی بوسے اسے اذیت پہنچتی ہے (ردالمحتار،جلد5،صفحہ 290،مطبوعہ :کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم