مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-121
تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1443 ھ/03فروری
2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر میاں بیوی
آپس میں ہنسی مذاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بھائی
،بہن بولیں توکیاان کا نکاح
ٹوٹ جاتاہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بہن
بھائی کہناجائزنہیں ، ان پرلازم ہے کہ ہنسی مذاق میں
بھی ایک دوسرے کوبہن بھائی
نہ کہیں البتہ اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔
ردالمحتارمیں ہے :”قولہ لزوجتہ :یا اخیة مکروہ وفیہ حدیث رواہ ابو داود ”
أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع رجلا یقول لامرأتہ:
یا اخیة فکرہ ذلک ونھی عنہ“یعنی شوہرکااپنی
بیوی کو بہن کہہ کر پکارنا کہنامکروہ ہےاس بارے میں ایک
حدیث ہے جسے ابوداؤدنے روایت کیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک شخص کوسناکہ وہ اپنی بیوی کو
اےپیاری بہن کہہ رہاہے توآپ
نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہارکیااور اس کی ممانعت
فرمائی ۔(رد المحتار،
جلد5،صفحہ133،مطبوعہ کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟